پشاور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اکتوبر 2021
فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا، پولیس ۔

فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا، پولیس ۔

 پشاور: شاہ پور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔