لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات ڈاکو ایک کروڑ 18 روپے چھین کر فرار

ڈیفنس کے علاقے میں شہری امین رقم لے کر اپنے بزنس پارٹنر کے گھر ڈیفنس جارہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 09, 2022
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات ہوئی ہے، جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شہری امین رقم لے کر اپنے بزنس پارٹنر کے گھر ڈیفنس جارہا تھا اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی کینٹ نے امید ظاہر کی کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

مقبول خبریں