امریکا کی ایک بارپھروزیراعظم کے الزامات کی تردید

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
امریکا پرالزامات میں کوئی صداقت نہیں،ڈپٹی ترجمان محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکا پرالزامات میں کوئی صداقت نہیں،ڈپٹی ترجمان محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکا نے ایک بارپھروزیراعظم عمران خان کے الزامات کی تردید کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹرکا کہنا تھا کہ دوٹوک الفاظ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈپٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں آئینی عمل اورقانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں تاہم الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔