تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2022
نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔

نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف اپیل دائر کردی۔

تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے کی گئی نئی نیب ترامیم کو چیلنج کردیا۔ نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترمیمی بل، ایکٹ 2022ء کی شکل اختیار کرگیا

وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی جس میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ نیب قانون کی سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں۔

درخواست میں عمران خان نے استدعا کی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں، نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔