لاہور میں اسپتال کی پارکنگ سے جعلی سرکاری افسر گرفتار

لاہور میں لیاقت آباد پولیس نے جعلی سرکاری افسر بن کر مٹر گشت کرنے والے 2 نوسرباز کو اتفاق اسپتال پارکنگ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اعظم نامی نوسرباز خود کو سینیئر پولیس آفیسر ظاہر کر رہا تھا جبکہ دوسرا رضا نامی نوسرباز خود کو حساس ادارے کا سرکاری آفیسر ظاہر کر رہا تھا۔

سروس کارڈ کا پوچھنے پر دونوں نوسرباز پہلے رعب ڈالتے رہے لیکن تصدیق کرنے پر پتہ چلا دونوں ملزمان سرکاری افسر نہیں ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔