سپریم کورٹ؛ عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 نومبر 2022
مؤکل اسپتال میں داخل ہے، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے، وکیل سلمان اکرم راجہ

مؤکل اسپتال میں داخل ہے، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے، وکیل سلمان اکرم راجہ

 اسلام آباد: عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التواء کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس ہونا چاہیے مگر بہت تحمل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ

انہوں نے درخواست میں کہا کہ  میرا مؤکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے آج ہفتے تک جواب طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔