اسٹیون اسمتھ کی بیگی گرین کیپ سری لنکا میں چوہوں نے کترکرخراب کردی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے، کچھ لوگوں نے اسے قومی اعزاز کی توہین بھی قرار دیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے، کچھ لوگوں نے اسے قومی اعزاز کی توہین بھی قرار دیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

برسبین: اسٹیون اسمتھ کی بیگی گرین کیپ کو گال کے ڈریسنگ روم میں موجود چوہوں کے کترنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز کے دوران قدرے بوسیدہ کیپ پہنے ہوئے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے، کچھ لوگوں نے اسے قومی اعزاز کی توہین بھی قرار دیا۔

رائٹ ہینڈ بیٹر نے انکشاف کیا کہ گال ٹیسٹ کے دوران ڈریسنگ روم میں موجود چوہے ان کی کیپ کو کتر گئے تھے جس کی وہ سلائی نہیں کروا پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔