کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی

اسٹاف رپورٹر  پير 30 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کے مطابق منگل، بدھ اور جمعرات کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ اگلے کئی روز تک سمندری ہوائیں غیرفعال جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ آج شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ پیرکو شہر میں شمالی مشرقی(بلوچستان)کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے موسم سرد وخشک رہا تھا تاہم شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید ایک ڈگری اضافے سے 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر کا کم سے کم پارہ 10.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔