ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے

ملازمین دوا کی قیمتیں، زائد المیعاد تاریخ اور بیج نمبر تبدیل کرکے دوبارہ پیکنگ کرنے میں مصروف تھے


Staff Reporter February 03, 2023
مختلف دواؤں کے نمونے ٹیسٹنگ کیلیے قبضے میں لیے گئے،امان اللہ ٹریڈر کے مالکان سہیل احمد اور ذیشان کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران غیر رجسٹرڈ انجکشن اور ادویات تحویل میں لے لیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسینز اور انجکشنز کو قبضے میں لے لیا، کارروائی ایم اے جناح روڈ پر واقع امان اللہ ٹریڈر پر کی گئی۔

مختلف دواؤں کے نمونے بھی لیب ٹیسٹنگ کے لیے قبضے میں لیے گئے، ملازمین دوا کی قیمتیں، زائد المیعاد تاریخ اور بیج نمبر تبدیل کر کے دوبارہ پیکنگ کرنے میں مصروف تھے۔

امان اللہ ٹریڈر کے مالکان سہیل احمد اور ذیشان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں