پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی نہ کرینگے سعودی نائب ولی عہد شہزادہ مقرن

سعودی عرب اورپاکستان برادرملک ہے اوردونوں کاآپس میں گہرااور مضبوط رشتہ قائم ہے،سعودی نائب ولی عہد


این این آئی April 09, 2014
سعودی عرب اورپاکستان برادرملک ہے اوردونوں کاآپس میں گہرااور مضبوط رشتہ قائم ہے،سعودی نائب ولی عہد۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے نائب ولی عہدشہزادہ مقرن بن عبدالعزیزالسعودنے کہاہے کہ میرے ملک کے پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

پاکستان کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت کی نہ ضرورت ہے، شام میں بشارالاسدکی حکومت بے گناہ شہریوں کاقتل عام کررہی ہے،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی نائب ولی عہدشہزادہ مقرن نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان برادرملک ہے اوردونوں کاآپس میں گہرااور مضبوط رشتہ قائم ہے، پاکستانی عوام سے بھی پیارکرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کبھی بھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کامظاہرہ نہیں کیاتاہم اگرکوئی سعودی عرب کے خلاف بغاوت اوریاکوئی دیگراقدامات کرنے کی کوشش کرے گا تواس کابھرپور جواب دیاجائے گا۔

مقبول خبریں