حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

آئی این پی  اتوار 5 فروری 2023
مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

خلیفہ چہارم مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کایوم ولادت (آج) اتوار13رجب المرجب کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں علما و خطیب حضرات خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔