پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 پشاور: پاک فضائیہ کا طیارہ خیبر پختونخوا میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی مشاق طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ حادثے میں دونوں پائیلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ جائے حادثہ پرمزید کارروائی جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔