عمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا ظاہر ہوگیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2023
عدلیہ کو دھمکانے کے لیے عمران نیازی نے جتھوں کی قیادت کی،وزیراعظم:فوٹو:فائل

عدلیہ کو دھمکانے کے لیے عمران نیازی نے جتھوں کی قیادت کی،وزیراعظم:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔

ٹوئٹر پر بیان  میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت  تک عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیاز واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔