زمان پارک چھاپے اور تشدد کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2023
—فوٹو فائل

—فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں گھر پر چھاپے اور عملے پر تشدد کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے گھر پر پولیس کا حملہ توہین عدالت ہے، عدالتی حکم پر ہم نے اتفاق کیا تھا کہ سرچ وارنٹ کیلیے ایس پی پی ٹی آئی کے ایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سرچ آپریشن کے دوران کس قانون کے تحت میرے گھر کا دروازہ توڑ کر درخت اکھاڑے گئے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس اہلکار میرے گھر میں داخل ہوئے؟

انہوں نے لکھا کہ ’یہ سب اُس وقت ہوا جب میں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلیے زمان پارک سے روانہ ہوا، اس دوران بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو مکمل غیر سیاسی خاتون ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’چادر اور چار دیواری کی پامالی اسلامی اصول کے خلاف ہے‘۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ’اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور عملے پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر عدالت جارہا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: زمان پارک آپریشن: پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، 60 کارکنان گرفتار

دوسری جانب عمران خان نے کہا کہ میری عدالت میں پیشی کےموقع پر آنےوالےتمام لوگوں کا شکرگزار ہوں، سب جانتےہیں کہ مجرموں کا گروہ ہر حال میں انتخابات تک مجھے پابندِ سلاسل کرنا چاہتا ہے، ۔پہلےہی مجھ پر 96 مقدمات قائم کئے جاچکے ہیں اور مجھے یقین ہےکہ آج کی اپنی پیشی کےبعد میں خود پر مقدمات کی پہلی سنچری مکمل کر لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ

اُدھر زمان پارک پہنچنے پر سیکڑوں کی تعداد میں موجود کارکنان نے پارٹی چیئرمین کا والہانہ استقبال کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران عمران خان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔