- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی سپرد خاک؛ نماز جنازہ میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کی شرکت
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں، سرکاری افسران، ارکان پارلیمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افسر کو قوم کے لیے خدمات کے اعتراف میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، فوجی کیریئر کے دوران، بریگیڈیئر برکی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے اور کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو کامیابی سے ختم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وہ اے پی ایس حملے 2016 میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں یادگار کردار ادا کیا، قوم ان کی زندگی میں شاندار خدمات اور پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو تسلیم کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں اور دہشت گردی کی اس لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔