امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

طیارے کو ہنگامی طور پر روکنا پڑا


ویب ڈیسک March 26, 2023
امریکی مسافر کو ایئرپورٹ پولیس نے حراست میں لے لیا؛ فوٹو: ٹوئٹر

امریکا میں ایک مسافر شخص نے ٹیک آف کے لیے رن وے پر دوڑتے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول کر درجنوں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی جس پر مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس ایئرپورٹ پر ایک طیارے کے مسافر کی حرکت نے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں۔ ہوائی اڈے کی پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

ٹیک آف کے لیے بھاگتے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ کھل جانے کی وجہ سے ہنگامی طور پر جہاز کو روکنا پڑا۔ اس ناخوشگوار واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم پولیس نے دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز پر لاس اینجلس سے سیاٹل جا رہا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی مسافر نے ٹیک آف سے چند ساعتوں قبل طیارے کا باہر نکلنے کا دروازہ اور ایمرجنسی سلائیڈ کو کھول دیا اور فلائٹ اٹینڈنٹ سے پوچھا، اب میں اب کروں؟

طیارے کے مسافروں نے فاکس نیوز کو یہ بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ بار بار اس شخص کو بیٹھنے کے لیے کہہ رہے تھے لیکن وہ باز نہ آیا اور بھاگ کر ایمرجنسی دروازہ کھول دیا جس سے ایمرجنسی سلائیڈ نیچے سے کھسک کر باہر نکل آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں