کرسی پر میں بیٹھوں گا! نگراں وزیر اطلاعات کے پی اور سیکریٹری اطلاعات میں تنازع

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 پشاور: نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور سیکرٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے پر جھگڑا ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ نے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے پر اصرار کیا توسیکرٹری اطلاعات نے شائستگی سے کرسی دینے سے معذرت کرتے ہوئے سامنے صوفہ پر تشریف رکھنے کا کہا۔

جس کے بعد نگراں وزیر نے مشتعل ہو کر سیکرٹری کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کی دھمکی دے دی جبکہ واقعہ کے وقت سیکرٹری کی نوشہرہ پریس کلب اور ایک مشیر کے ساتھ میٹنگ جاری تھی۔

اس حوالے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے نگران صوبائی وزیر کو کہ اکہ آپ میری کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ جس کے بعد دونوں شخصیات کے مابین تلخ کلامی شروع ہوگئی۔

نگراں وزیراطلاعات ایڈیشنل سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ایڈیشنل سیکرٹری نے بھی اپنی کرسی دینے سے معذرت کرلی،

بعدازاں نگراں وزیر اطلاعات نے چیف سیکریٹری لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ ایک ایک سیکٹریری کے پاس 5، 5 گاڑیاں ہیں، صوبائی بیوروکریسی نگراں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم بغیر تنخواہوں اور گھر کے کام کر رہے ہیں، ہم فولادی لوگ ہیں دو چار سیکریٹری ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اسی بیوروکریسی کو سیدھا کرکے الیکشن کروائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔