ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ

ویب ڈیسک  پير 17 اپريل 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بار 10 روپے فی کلو اضافہ اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ  لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، حیدر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، پشاوراور ایبٹ آباد میں 320 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2702 روپے کی جگہ 3775 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق آزاد کشمیر، کوٹلی، میرپور، مظفر آباد میں 350 روپے فی کلو میں ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان، اسکردو اور ہنزہ میں 370 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں بازی لے گیا ہے، ایل پی جی امپوٹرز اور لوکل کوٹہ ہولڈرز نے گٹھ جوڑ کرکے ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے، ملک میں سیاسی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔