پاک نیوزی لینڈ سیریز چوتھے ٹی20 میں بارش کا امکان

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے گئے تھے


ویب ڈیسک April 20, 2023
گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے گئے تھے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔

دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی اسے سیریز میں فاتح بنادے گی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے تیسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے پاکستان سنسنی خیز انداز میں محض 4 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: پانچویں ٹی20 کی گیٹ منی ترکیہ، شام زلزلہ متاثرین کو عطیہ کی جائیگی

دوسری جانب راولپنڈی میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں طے شدہ تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں تھی اور ٹریننگ سیشن کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

موسم کی صورتحال کے باعث پنڈی کی پچ پر تیز رفتار اور سیم باؤلرز کو وکٹوں سے مدد مل سکتی ہے۔

مقبول خبریں