- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
کراچی: الیکشن کمیشن نے 6 یونین کمیٹیوں کے روکےگئے نتائج جاری کردیے، بلدیہ عظمی کراچی کی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 104 تک پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے روکے ہوئے 6 حلقوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزید 6 نشستیں مل گئیں اور اس طرح بلدیہ عظمی کراچی سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی۔
اورنگی ٹاؤن یو سی 3، یو سی7 اور یو سی 8 سے پیپلز پارٹی چیئرمین وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مومن آباد ٹاؤن یو سی 3 سے بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار چیئرمین منتخب ہوگیا۔
علاوہ ازیں منگھوپیر ٹاؤن یو سی 12 سے بھی جیالے چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، گلشن ٹاؤن یو سی 1 سے بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔
اس طرح سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 104 ہوگئ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی87، پی ٹی آئی 42، مسلم لیگ (ن) 8، جے یو آئی 3 اور ٹی ایل پی کے پاس 1 نشست ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔