خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 31 مئ 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرکے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے ملتان میں کارروائی کر کے خاتون کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کی شناخت محمد عاطف اور اظہر کے ناموں سے ہوئی جو متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کررہے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزمان نے قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے اہل خانہ کو بھی بھیجا تھا۔ کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔