سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے

یاسر علی  جمعـء 2 جون 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سُنار نے سونے کی قیمتوں کے تعین کیلیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

سونے کے بڑھتے داموں سے پریشان سنار پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الااقوامی ریٹ کے مطابق ملک بھر میں یکسا سونے کے نرخ کا تعین کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مزدوری، سونا پالش، سمیت دیگر کاموں کے نرخ کا بھی سرکاری سطح پرتعین کیا جائے اور سونے کے وزن کے لئے بین لااقوامی گرام اور ملی گرام کے یونٹ کا استعمال کیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سونے کی جانچ پڑتال اور لیباٹری ٹیسٹ کے لیے بھی سرکاری نظام قائم کیا جائے اور سونے کی فروخت ، پالش کے وقت عوام سے اضافی رقم وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو فریقین بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔