امریکا: گھوڑے نے ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگوا دیں

بعد ازاں گھوڑے کو بحفاظت اس اصلی جگہ تک پہنچا دیا گیا


ویب ڈیسک December 13, 2025

امریکا میں ایک اصطبل سے بھاگے ہوئے ایک گھوڑے نے نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی کے لیفٹنٹ لوئس کیلڈرون اور افسر نکولس ڈیلگاڈو ایئر پورٹ پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جب انہیں رپورٹ دی گئی کہ ایک گھوڑا ٹریفک کو چیرتا ہوا ایئر پورٹ کی جانب آرہا ہے۔

افسران کا کہنا تھا کہ گھوڑا ایکسپریس وے پر جانے سے پہلے ایئرپورٹ کی پراپرٹی سے ہوکر گزرا۔

نکولس ڈیلگاڈو کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کنفیوژ تھے۔ انہیں لگا جیسے کوئی گھوڑے کی سواری کر رہا ہے۔ لیکن جب افسران نے اس کو ایئرپورٹ کے قریب دیکھا تو وہ بغیر زین کا ایک آزاد گھوڑا تھا۔

افسروں نے گھوڑے کو کنارے پر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ بعد ازاں گھوڑے کو بحفاظت اس اصلی جگہ تک پہنچا دیا گیا۔

مقبول خبریں