’’ضروری نہیں جو ٹی وی پر تبصرے اچھے کرتا ہو وہ اچھا کوچ بھی بن جائے‘‘

پاکستان کے تمام بڑے ناموں کو آزما چکے ہیں، سیکریٹری پی ایچ ایف


Muhammad Yousuf Anjum June 09, 2023
سیکریٹری پی ایچ ایف نے نئی ٹیم انتظامیہ پر تنقید کو مسترد کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری نے نئی ٹیم انتظامیہ پر تنقید کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کا موقف ہے کہ غیر ملکی کوچز کیلئے ہمارے پاس فنڈز نہیں جبکہ پاکستان کے تمام بڑے ناموں کو آزما چکے ہیں، ضروری نہیں جو ٹی وی پر تبصر اچھے کرتا ہو وہ اچھا کوچ بھی بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی میں نئے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کررہے ہیں، فیڈریشن سے سفارش کے کلچر ختم کرکے میرٹ پر کوچز کا انتخاب کیا گیا ہے، ٹیم کی ناکامی ملبہ کوچز اور کھلاڑیوں پر ہرگز نہیں ڈالا جائے گا، بطور سیکریٹری میں قبول کروں گا۔

مزید پڑھیں: سلور میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور

حیدر حسین نے کہا کہ ریحان بٹ اور محمد ثقلین جدید ہاکی کو سمجھتے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ حنیف خان کو خوش کرنے کے لیے عبدالحسیم خان کو لیا گیا ہے، حسیم سابق کپتان اور ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ماڈرن ہاکی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ٹی وی پر آکر تبصرے کرتا ہے وہ ضروری نہیں کہ خود اچھا کوچ بھی ہو۔ یقین ہے کہ ان کوچز کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ کیمپ میں خود بھی ہر ٹریننگ میں کھڑا ہوں گا۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ہاکی ٹیم نے بھارت کے ویزا کیلئے اپلائی کردیا

محدود وسائل کے باوجود کھلاڑیوں کو وہ سب کچھ دینے کی کوشش کررہے ہیں جن سے ان کی پرفارمنس میں نکھار آئے۔

حیدر حسین کے کا کہنا ہے کہ 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے این اوسی جلد ملنے کا یقین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے