بھارت میں گجرات کے بعد کون سی ریاست طوفان بپرجوائے کی زد میں ہے

بھارت میں سمندری طوفان بپر جوائے آج کسی وقت راجستھان سے ٹکرائے گا


ویب ڈیسک June 16, 2023
طوفان بپر جوائے بھارتی گجرات کے بعد راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے؛ فوٹو: فائل

بھارت میں سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے بعد ایک اور ریاست راجستھان کی جانب بڑھنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کا اگلا پڑاؤ راجستھان ہوگا۔ گزشتہ شب طوفان گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور تیز ہواؤں سے سیکڑوں کھمبے اور درخت گر گئے تھے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گا جس کا رخ راجستھان کے شمالی علاقے ہیں۔ طوفان کے باعث راجستھان میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیں : طوفان بپرجوائے بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا؛ 22 افراد زخمی

راجستھان کے میونسپل اداروں، اسپتالوں اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک مانیٹرنگ روم بھی بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل طوفان بپر جوائے نے بھارتی گجرات کے ساحلی اضلاع میں تباہی مچا دی تھی۔ درخت، کھمبے اور ہورڈنگز گئی گئی تھیں۔ مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا اور ایک ہزار سے زائد دیہات تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

مقبول خبریں