کینسر کی مریضہ بن کر لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورنے والا لڑکا گرفتار

گرفتار ملزم طلحہ محمود نے لڑکے سے لڑکی بن کر فیس بک پر رابطہ کیا


ویب ڈیسک September 24, 2023
گرفتار ملزم طلحہ محمود نے لڑکے سے لڑکی بن کر فیس بک پر رابطہ کیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم طلحہ محمود نے لڑکی بن کر لڑکے سے فیس بک پر رابطہ کیا۔ ملزم نے خود کو کینسر کی مریض بھی ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔

ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم طلحہ محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ لڑکے کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

فراڈ سے حاصل کردہ رقوم مختلف موبائل اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں