گلستان جوہر میں شہریوں کا ’کے الیکٹرک‘ عملے پر تشدد
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، ترجمان کے الیکٹرک
گلستان جوہر بھٹائی آباد میں کے الیکٹرک کے عملے کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملے پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، عملہ معمول کی ڈیوٹی پر بھٹائی آباد میں موجود تھا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی اطلاع فوری طور پر علاقہ پولیس کو دی گئی جس کے بعد تھانے میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا جبکہ 4 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں ماضی میں بھی بڑھتی ہوئی اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک اسٹاف پر تشدد کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔