احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات نوٹی فکیشن جاری

احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈی جی کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے


ویب ڈیسک January 26, 2024
فوٹو فائل

نگراں حکومت نے احمد اسحاق جہانگیر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد احمد اسحاق جہانگیر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

کابینہ نے پولیس سروس میں گریڈ 21 پر ملازمت کرنے والے احمد اسحاق جہانگیر کی سرکلر سمری کے ذریعے منظوری دے، جس کے بعد اُن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈی جی کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

مقبول خبریں