کس کی کور ڈرائیو سب سے زیادہ اچھی ہے؟ شاہین، عامر کے دلچسپ جواب

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر محمد عامر کی بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی20) کیلئے ڈیزرٹ وائپرز کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان شعیب ملک نے سوال کیا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو زیادہ اچھی ہے؟ جس پر محمد عامر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کوہلی جبکہ شاہین نے بابراعظم کا نام لیا۔

بابراعظم اور کوہلی کی کور ڈرائیو کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور شائقین کرکٹ بھی دونوں کرکٹر کا ایک دوسرے سے موازنہ کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا

دونوں فاسٹ بولرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ ہیں، شاہین لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ محمد عامر ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔