پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر؛ انڈیکس 101000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سے بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی تیزی کا رجحان رہا


اسٹاف رپورٹر November 29, 2024

کراچی:

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر رہی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 100انڈیکس بڑھ کر 101357پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔ 

گزشتہ روز پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی اور مارکیٹ 813 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 082 پوائنٹس پر پر بند ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور

آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی ابتدا ہی سے بازار حصص میں تیزی کا رجحان رہا جب 445 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 101357 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بازارِ حصص میں ریکارڈ تیزی معاشی بہتری کی نوید ہے، ماہرین

پی ایس ایکس میں تیزی کے حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار حصص میں تیزی اور بلندی کے ریکارڈز ملک کی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں جا رہی ہیں، جس کے نتائج معیشت میں نمایاں بہتری کے حامل ہوں گے۔
 

معاشی ٹیم کی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج می انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاشی ٹیم کی سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
 
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سفر دراصل حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی علامت ہے۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے اسی طرح محنت کرتے رہیں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں