’بہت پیسہ، بہت نوکرانیاں‘والد نے ایلون مسک کو برا باپ قرار دے دیا، ویڈیو وائرل

ایلون کا پہلا بچہ آیا کی دیکھ بھال میں مرا، جو میں کہہ رہا ہوں  اگر ایلون سنے تو مجھے گولی مار دے، ایرول مسک


ویب ڈیسک February 15, 2025

ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے ارب پتی بیٹے کو برا باپ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوشوا روبن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی گفتگو کے دوران ایرول مسک نے ایلون مسک پر الزام لگایا کہ وہ کبھی بھی اپنے بچوں کے قریب نہیں رہے اور انھیں ہمیشہ دیکھ بھال کے لیے نوکرانیوں  کے حوالے کیے رکھا۔

 اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ جو 10 ماہ کی عمر میں انتقال کر گیا تھا، اس نے بھی ایک آیا کی دیکھ بھال کے دوران ہی دم توڑا۔

روبن نے انسٹاگرام پر پوڈ کاسٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھا۔ کیا ایرول مسک کے خیال میں ایلون مسلک ایک اچھے والد ہیں؟" میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایلون مسک ایک اچھے والد ہیں؟ اس پر ایرول مسک نے جواب دیا کہ نہیں، وہ اچھے والد ثابت نہیں ہوئے۔

ایرول مسک نے کہا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ ایک آیا کی دیکھ بھال میں مرگیا، جو میں کہہ رہا ہوں  اگر ایلون مسک یہ سب سنے تو وہ مجھے گولی مار دے یا کچھ اور کرے لیکن بہرحال میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت امیر تھے، ان کی بہت زیادہ نوکرانیاں تھیں، ایک ہی عورت سے اس کے پانچ بچے ہوئے، پانچ بیٹے سب نوکرانیوں کے دیکھ بھال میں بڑے ہوئے، ہر ایک کی اپنی الگ آیا تھی۔ 

ایلون مسک کے تین مختلف خواتین سے 12 بچے ہیں، سابق بیوی کینیڈا کی لکھاری جسٹن ولسن کے ساتھ ان کا پہلا بچہ پیدا ہوا جو پیدائش کے 10 ماہ بعد انتقال کر گیا، اس کے بعد جوڑے کے  ایک دفعہ جڑواں اور ایک بار ایک ساتھ تین بچے ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔