حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 16, 2025

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روز کے لیے کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:

  • پٹرول کی قیمت 1 روپے کمی کے بعد 256.13 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
  • ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
  • مٹی کا تیل 3.20 روپے سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164.63 روپے فی لیٹر ہوگی۔
  • لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ 5.25 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 155.81 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اس کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں