26ویں ترمیم پر ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا عمران خان کا پیغام ملا ہے، سلمان اکرم

شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے، فواد چوہدری پارٹی میں نہیں ہے،سیکریٹری جنرل  پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے۔

سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے گاڑی سے اتر کر پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا عدالتی حکم نامہ بھی دکھایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اے ٹی سی کا ارڈر ہے، یہ توہین عدالت بھی ہے اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے، ہمیں روکنا صریحا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی کہا گیا ہے کہ آپ رکیں، کوئی کام بھی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر ہمیں خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات دو دن پہلے تعینات کئے گئے ججز کو دے دیئے گئے، یہ بھی منصوبہ بندی سے کیا گیا، اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں، دھوننس کا نظام چل رہا ہے، یہ عوام کے سامنے ہے، رمضان کے بعد ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا ایک طریقہ ہے، کچھ لوگوں کے جواب آگئے ہیں، ان لوگوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے لیکن اس معاملہ پر ہم بانی سے ملنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرز عمل کا معاملہ ہے اس پر ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے، فواد چوہدری پارٹی میں نہیں ہے۔

کچھ دیر بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے پمیں اندر بلا کے کہا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے لیکن ملاقات نہیں دی گئی، اچھی بات یہ ہے بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے فیملی کے پانچ ممبران ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان صاحبہ نے بتایا بانی کی صحت بلکل ٹھیک ہے، راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے یہ سمجھتے ہیں اسطح بانی پر دباو ڈالا جاسکتا ہے، انکو لگتا ہے راستے بند کرنے سے ملاقات نہ کرانے سے بانی دباو میں آجائینگے، یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں سمجھ سکے وہ کسی دباو میں نہیں آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ بانی مضبوط اعصاب کی مالک شخصیت ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کرینگے، بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی آئین و قانون کے مطابق جیل سے باہر آئینگے انکو کوئی آسانی نہیں چاہیئے، بانی کی بہنوں نے جو آج بیان دیا ہے اسے واضع ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی اصول کی بات کرتے ہیں وہ کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے، بانی کا کہنا ہے دہشت گردی کے خلاف سب کو ملکر چلنا چاہیئے، بانی کے ساتھ جو ذاتی طور پر ہورہا ہے اس پر وہ جس بھی شخصیت کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے وہ حق بہ جانب ہے، عوام جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں اس پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کرتے رہینگے، ہماری اپوزیشن جماعتوں سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں