لاہور:
گارڈن ٹاؤن پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے واپس کردیا۔
گارڈن ٹاؤن پولیس کو بیگ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کرلیا۔
پولیس کو بیگ برکت مارکیٹ کے پارکنگ ایریا سے ملا جس میں چیک بک، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔
اوورسیز پاکستانی سید عدیل نے بیگ تلاش کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شہری کا گم شدہ بیگ تلاش کرنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔