کوئٹہ:
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہمارے ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔
سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی ثقافت روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے، بلوچستان کی تہذیب و ثقافت دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے، حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔