کراچی:
انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کونسل کے ممبر ویوین رچرڈز نے ملکی کرکٹ کے موجودہ حال پر تکلیف اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں دو سابق فاتح ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویسٹ انڈین ٹیم ایک بار پھر دنیائے کرکٹ کی مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گی اور ہماری ٹیم افغان کرکٹ ٹیم جیسی پرفارمنس دکھاکر ان کی جگہ لے پائے گی۔
مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
ورچوئل مذاکرے میں شریک رچرڈز نے کہا کہ افغان ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ شاندار ہے، جب ہم دیکھتے ہیں کہ چیمپیئنز لیگ میں افغانستان ہے اور ویسٹ انڈیز نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ افغان ٹیم درست سمت پر گامزن ہے۔
ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ کو بحال کرنے کے لیے صرف پلیئرز ہی نہیں بلکہ ہر ایک کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔