54 کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام: ماڈل نادیہ حسین کے شوہر گرفتار

ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکیورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2025

بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای او بینک الفلاح سیکیورٹیز عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

معروف ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے، ملزم نے 80 ملین روپے کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 654 ملین غیر قانونی طور پر ایکوائر کئے اور کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی۔

ملزم کو سابق سی ایف او فیصل شیخ اور اور امتیاز احمد نے فراڈ میں سہولیات فراہم کیں۔

مقبول خبریں