کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی 

آج اور کل دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


ویب ڈیسک May 04, 2025

کراچی میں کل بروز پیر شام کے وقت کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے جب کہ  شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آج اور کل دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

مقبول خبریں