کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی نوعیت کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 104ڈالر کی کمی سے 3ہزار 221ڈالر کی سطح پر آگئی، فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 40ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 8ہزار 917روپے گھٹ کر 2لاکھ 91ہزار 923روپے کی سطح پر آگئی۔