مودی سرکار کے ظلم کے ستائے سکھ بغاوت پر اتر آئے اور بھارتی سکھوں نے عالمی سطح پر انصاف کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ ہم نریندر مودی کو پھانسی کی سزا دلوائیں گے، مودی کے خلاف نیشنل اور انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمات چلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی سے بڑا چال باز نہ اس دنیا میں تھا ،نہ ہے اور نہ ہوگا، مودی ایک قاتل ہے اس نے بہت سے لوگوں کا قتل کیا، مودی نے اُن لوگوں کا قتل کروایا جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔
بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ تین ججوں اور بہت سے افسروں کو مودی نے قتل کروایا ، مودی نے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے متعدد افسران کا تبادلہ کروایا تاکہ وہ کام نہ کر سکیں، مودی نے بے شمار قتل کیے وہ ایک قاتل ہے۔
بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ پلوامہ حملے کے ساتھ ساتھ بھارت میں جتنے بھی حملے ہوئے سب مودی نےکرائے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ مودی اپنے مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کیلئے مسلسل جھوٹ کا سہارا لےرہا ہے۔