اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کا آگے انا خوش آئند ہے۔
صدر مملکت نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔