غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبرپختونخوا سمبلی کے قانونی مشیر مستعفی

خیبرپختونخوامیں غیرآئینی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، اسمبلی کے اندرجو ہورہا ہے وہ درست نہیں، علی عظیم ایڈووکیٹ


ویب ڈیسک May 30, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیبرپختونخوا میں غیرآئینی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں۔

خیبرپختونخوا اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف سے مراعات اور سیلری پیکج پر ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔

علی عظیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں غیرآئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، اسمبلی کے اندر جو ہو رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔

مقبول خبریں