کراچی:
شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 26 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے؟
قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اور نیشنل سونامی سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19 ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراس
یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو ابھی تک تھم نہیں سکا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔