نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا؛ گردنیں تن سے جدا

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں


ویب ڈیسک June 10, 2025
(فوٹو: فائل)

نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دونوں میاں بیوی کی گردنیں تن سے جدا ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چیئرمین اسٹاپ کے قریب نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی، جس سے علاقے میں افسوس کی لہر دو ڑ گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی ساجد پاور لومز پر کام کرتا تھا اور اس کی ڈھائی ماہ قبل رضیہ سے شادی ہوئی تھی۔

دونوں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ٹرین گزرنے کے باعث دونوں کی گردنیں دھڑ سے جدا ہو گئیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جب کہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں