کونسا ملک سب سے زیادہ آم برآمد کرتا ہے؟

دوسرے بڑے برآمد کرنے والے ملک میں نیدرلینڈز ہے جو 381.7 ملین ڈالرز کے آم برآمد کرتا ہے


ویب ڈیسک June 14, 2025

آم کو دنیا بھر میں پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کونسا ملک سب سے زیادہ آم برآمد کرتا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو دنیا کا سب سے بڑا آم برآمد کنندہ ملک ہے۔

میکسیکو تقریباً 575.4 ملین ڈالرز مالیت کے آم بیرون ملک بھیجتا ہے جو کہ عالمی آم برآمدات کا تقریباً 24.6 فیصد سے 38 فیصد ہے۔ 

دوسرے بڑے برآمد کرنے والے ملک میں نیدرلینڈز ہے جو 381.7 ملین ڈالرز کے آم برآمد کرتا ہے۔ اس کے بعد برازیل اور چوتھے نمبر پر بھارت کا نام آتا ہے جو بالترتیب 315.7   ملین ڈالرز اور 154 ملین ڈالرز کی آم برآمدات والے ملک ہیں۔

ان مذکورہ بالا ممالک کے بعد پانچواں نمبر پاکستان کا ہے جو آم برآمدات میں دنیا کا 4.6 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور سالانہ تقریباً 108.6 ملین ڈالرز کی برآمد کرتا ہے۔

مقبول خبریں