اسرائیل کے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ گیا، میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا

ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے


ویب ڈیسک June 18, 2025

معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس دفاعی انٹرسیپٹر میزائلز، خصوصاً ایرو سسٹم (Arrow Interceptors) کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے اسے ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو کئی ماہ سے اس مسئلے کا علم ہے، اور اسی لیے امریکہ نے اسرائیل کی زمینی، فضائی اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق معاملات پر تبصرہ نہیں کرے گی۔

ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر میزائلز کی کمی برقرار رہی، تو ایرانی حملوں سے مکمل دفاع ممکن نہیں رہے گا۔

 

مقبول خبریں