دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا، 15 افراد ہلاک

شامی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا


ویب ڈیسک June 23, 2025

شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایک گرجا گھر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

شامی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب گرجا گھر میں عبادت جاری تھی، جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا تھا، جس نے ماضی میں بھی شام میں کئی مذہبی و شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

 

مقبول خبریں