پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے دی۔
ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
بھارتی کپتان سمرتی مندھانا 112 اور ہارلین ڈیول 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری کی بدولت بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
انگلینڈ کی طرف سے لورین بیل نے 3ایم آرلوٹ اور صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 14.5 اوورز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ناٹ اسکیور برنٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
بھارت کی طرف سے شری چرانی نے 4، دپیتی شرما اور رادھا یادیو نے 2، 2، اروندھتی ریڈی اور امنجوت کور نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ منگل کو برسٹول میں کھیلا جائے گا۔