راولپنڈی: گھر میں  گیس لیکج سے دھماکا، 7 شہری زخمی

زخمیوں میں 4 بچے 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے


ویب ڈیسک July 01, 2025

راولپنڈی میں رینج روڈ پر واقع  گھر میں  گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں  7 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع پر ریسکیو 1122 و امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور  آگ پر قابو پالیا۔

زخمیوں میں چار بچے,  دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں