ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی کی جائے گی،اور فی الفور چالان ہوگا۔


ویب ڈیسک July 02, 2025

اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  کے خلف اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ  کیا گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے اڑائے جائیں گے، ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر  نے کہا کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہوگا۔

سید ذیشان حیدر  نے کہا  کہ اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ہی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر ریسپونس یقینی بنائے گی۔

سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے گی۔

 

مقبول خبریں